جیل ذرائع: عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں

لاہور: جیل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے کسی اور جیل میں منتقل نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق منتقلی کی خبریں محض قیاس آرائی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں موجود ہیں اور ان کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ پمز اسپتال کی 5 رکنی ڈاکٹرز ٹیم نے حال ہی میں ان کا طبی معائنہ کیا، جس کے مطابق وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ جیل میں سکیورٹی اور کھانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل خبریں سامنے آئیں تھیں کہ وفاقی حکومت عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ تاہم جیل ذرائع کے مطابق اس وقت ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں استحکام قائم رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور بعض سیاسی عناصر احتجاج کے بہانے فتنہ فساد کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران خان کے معاملے پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا تھا کہ قیدی کو منتقل کرنے کا امکان زیر غور ہے، لیکن جیل ذرائع نے اس کی تردید کی ہے۔