صوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، موٹروے بند، ٹریفک جام
صوابی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے صوابی انٹرچینج کے قریب ریسٹ ایریا کے مقام پر احتجاج کیا جس کے باعث موٹروے دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند ہو گئی۔
احتجاج کے دوران کارکنوں نے ٹائر اور لکڑیوں کو آگ لگا دی، جس سے ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ موٹروے کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما احمد خان نیازی جلد موقع پر پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کریں گے، جبکہ نوشہرہ اور چارسدہ سے روانہ ہونے والا پارٹی قافلہ بھی صوابی انٹرچینج پہنچ چکا ہے۔
موٹروے کی بندش اور احتجاج کے باعث متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ٹریفک کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔
