طالبان کے پاس خوارج یا پاکستان میں سے انتخاب کے سوا کوئی راستہ نہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں رہا۔انہوں نے یہ بات جی ایچ کیو راولپنڈی میں گارڈ آف آنر کی تقریب اور تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کے دوران کہی۔تقریب میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان بھی موجود تھے، جبکہ تینوں افواج کے دستوں نے فیلڈ مارشل کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے نئے قائم ہونے والےانہوں نے کہا کہ ہر سروس اپنی انفرادی شناخت اور آپریشنل تیاری کے معیار کو برقرار رکھے گی، جبکہ ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر تینوں افواج کے آپریشنز میں ربط اور ہم آہنگی پیدا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے علاقائی خطرات کے تناظر میں مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی ناگزیر ہو چکی ہے۔بھارت کے حوالے سے فیلڈ مارشل نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی خام خیالی میں مبتلا نہ رہے، اگر دوبارہ مقابلہ ہوا تو پاکستان کا جواب پہلے سے بھی زیادہ برق رفتار اور شدید خواهد گا۔افغان طالبان سے متعلق انہوں نے کہا کہ انہیں دوٹوک انداز میں باور کرا دیا گیا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور امن سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن کوئی بھی ادارہ یا ملک پاکستان کے عزم، سالمیت اور استقلال کو آزمانے کی غلطی نہ کرے۔فیلڈ مارشل نے قوم اور افواج کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے مضبوط عزم نے محفوظ بنایا ہوا ہے
