حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان نائب وزیراعظم Ishaq Dar، وزیر خزانہ Muhammad Aurangzeb اور وزیر پٹرولیم Ali Pervaiz Malik نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم Shehbaz Sharif اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور آج خود اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کو فیصلہ کرتے وقت اس بات کا تعین کرنا تھا کہ قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جائے تاکہ ایک متوازن راستہ نکالا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کشیدگی کم کرانے کے لیے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور Asim Munir بھی دیگر ممالک کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ خطے میں کشیدگی کم کی جا سکے۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے اور خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال نے پورے علاقے کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے پہلے ہی ممکنہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں اضافہ کر دیا تھا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور حالات بہتر ہونے پر قیمتوں میں فوری کمی بھی کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
_20260306103236006.webp)