پاکستان ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو بھرپور مدد کریں گے: مشرف زیدی
وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
بین الاقوامی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ہر حالت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی
تعاون کوئی نئی بات نہیں بلکہ دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کا خیال رکھتے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے جس میں مشترکہ دفاعی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ خطے کی صورتحال پر مشاورت جاری رکھی جا سکے۔
