آپریشن غضب للحق جاری، کُرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ
افغانستان کی مبینہ بلااشتعال کارروائی کے بعد پاک فوج کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن غضب للحق جاری ہے، جس کے دوران کُرم سیکٹر سمیت مختلف سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق Pakistan Army نے آرٹلری فائر کے ذریعے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق کُرم سیکٹر میں کئی پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ ارندو سیکٹر میں بھی افغان طالبان کے ایک مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران Kandahar میں افغان طالبان کے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ اسلحہ ڈپو بھی تباہ کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی مجموعی طور پر 41 پوسٹوں کو چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ کارروائیاں سرحدی علاقوں میں Chaman، Zhob، Qila Saifullah اور Nushki سے ملحقہ علاقوں میں کی گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
