پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پاکستان ریلویز نے ٹرین کرایوں میں اضافہ کر دیا

پاکستان ریلویز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد جبکہ اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں پر ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث کیا گیا ہے تاکہ آپریشنل اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔

تاہم ترجمان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق پہلے سے کرائی گئی ٹکٹ بکنگ پر نہیں ہوگا۔