ایران کےسپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہیں: وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط
وزیراعظم پاکستان Shehbaz Sharif نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر Mojtaba Khamenei کو خط لکھ کر منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے خط میں سابق ایرانی سپریم لیڈر Ali Khamenei کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ایران کے برادر عوام اور امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی جانب سے تعزیت اور دعاؤں کا پیغام دیا۔
خط کے متن کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر پاکستانی عوام بھی شدید رنج و غم میں مبتلا ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مُجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کے سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی قیادت ایران کو آنے والے برسوں میں امن، استحکام، وقار اور خوشحالی کی جانب لے جائے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ Pakistan اور Iran کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔ پاکستان ایران کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک کے مفاد میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت، کامیابی اور ایران کے عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔ ان کی شہادت کے بعد دو روز قبل ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی صدر Donald Trump اور اسرائیل کی جانب سے نئی ایرانی قیادت کو بھی نشانہ بنانے کے بیانات سامنے آ چکے ہیں۔
