وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، پیٹرولیم قیمتوں پر بات چیت
وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔
ملاقات جاتی عمراہ میں ہوئی اور اس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب اور رسد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس پر عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا اور قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نے ملاقات میں موجودہ معاشی صورتحال، عوام پر پڑنے والے بوجھ اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے مسائل پر غور کیا۔
