چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مدت میں 3 سال کی توسیع

Lieutenant General (R) Nazir Ahmed کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین National Accountability Bureau (نیب) کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو 6 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ توسیع موجودہ ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کے مطابق ہوگی۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی پہلی 3 سالہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن 6 مارچ 2023 کو جاری کیا گیا تھا۔